چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں ،شہادتیں ملنے کے بعدشرعی اصولوں کے مطابق اعلان کیاجائےگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس میٹ آفس کراچی میں جاری ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ چاند نظرآنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔چاند سے متعلق ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،جیسے ہی شہادتیں موصول ہوں گی تواعلان کردینگے۔
ترکیہ اور تیونس میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی
زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
