کراچی: آٹے کے نئے سرکاری ریٹ جاری کرنے کے باوجود شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے آٹے کی نئی قیمتیں جاری کرنے کے باوجود ان پر عمل نہیں ہو رہا ہے، کراچی میں چکی، فائن اور ڈھائی نمبر آٹا سرکاری قیمت کے برعکس مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔
چکی کا آٹا 150 روپے فی کلو کی بجائے 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، سرکاری قیمت کے برعکس دس روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔
فائن آٹا 121 روپے فی کلو کی بجائے 140روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ڈھائی نمبر آٹے کی سرکاری فی کلو قیمت 113 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن 130 روپے میں کلو فروخت ہورہاہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اس اضافے کا ذمہ دار ریٹیلرز نے فلور ملز کو ٹھہرا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلو ملز نے آٹا سرکاری لسٹ آتے ہی مہنگا کردیا ہے۔
دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ان کا کہنا تھا کہ مہنگا آٹا خرید کر کم قیمت میں فروخت نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی سستا آٹا دلوائیں تو سرکاری قیمتوں پر آٹا مہیا کریں گے۔
