سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑی کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 15 ہزار 500 روپے کمی ہوئی تھی، دو دن میں سونا 16100 روپے سستا ہوا ہے۔
آج سونے کے نرخ میں 600 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے تولہ کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 6 ڈالرکی کمی ہونے سے فی اونس سونا 4539 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی
ملک میں چاندی بھی مزید سستی ہو گئی ہے، چاندی کے نرخ میں 159 روپے کمی ہونے سے 8073 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
