ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا۔
لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت 540 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 230 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، لاہور کے بعض مقامات پر مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ کے برعکس مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔
فیصل آباد میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈے 230 روپے درجن ہیں جبکہ گوشت 526 روپے کلو ہے۔ یہاں مرغی کے گوشت کی قیمت میں سات روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ 385 روپے کلو ہیں جبکہ فارمی شیور انڈے 231 روپے درجن ہیں۔
کبیر والا میں زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 338 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 352 روپے کلو ہے جبکہ مرغی کا گوشت 510 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 363 جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، مرغی کا گوشت 548 روپے کلو ہے۔ راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔
پشاور میں زندہ مرغی کا ریٹ 400 روپے کلو ہے جبکہ رحیم یار خان میں زندہ برائلر مرغی 355 روپے کلو جبکہ گوشت 515 روپے کلو ہے۔
