ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی کمی ہو گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہوگئی ہے، آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد نئے نرخ 4713 ڈالرکی سطح پر آ گئے۔
ملک میں چاندی کی قیمت بھی مزید کم ہو گئی ہے ، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 12روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 8513روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی پڑ رہے ہیں۔
