ایک غیرمعمولی طبی واقعے میں ایک خاتون کو قبض کے دوران زیادہ زور لگانے کے بعد تقریباً 10 سال کی یادداشت عارضی طور پر کھونے کا سامنا کرنا پڑا، جس نے ماہرین کو بھی حیران کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون دو ہفتوں سے قبض کا شکار تھیں اور ایک موقع پر بیت الخلا استعمال کرتے ہوئے زیادہ دباؤ ڈالنے کے بعد اچانک کنفیوژن کا شکار ہو گئیں اور گزشتہ کئی برسوں کی یادیں بھول بیٹھیں۔ اہل خانہ فوری طور پر انہیں اسپتال لے گئے۔
ڈاکٹروں کے مطابق یہ کیفیت Transient Global Amnesia کہلانے والی ایک نایاب لیکن عارضی حالت سے جڑی تھی، جس کے دوران خاتون تقریباً 8 گھنٹے تک اپنی حالیہ یادداشت کھو بیٹھی، تاہم بعد میں یادداشت بتدریج بحال ہو گئی اور کوئی مستقل نقصان نہیں ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ زور لگانے سے دماغ تک خون کی روانی وقتی طور پر متاثر ہو سکتی ہے، جو اس طرح کی اچانک مگر مختصر مدت کی یادداشت کھونے کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسی علامات بار بار ظاہر ہوں تو انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
