پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔
جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار307 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا
گزشتہ روز کاروبا کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 71 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
