اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے ، بعد ازاں زخمی ہونے والے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا گھر کی پہلی منزل پر قائم کچن میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جہاں اچانک سلینڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
اسلام آباد، ایف 7مرکز میں پیٹرول پمپ پر گیس سلنڈر دھماکا، دو خواتین جاں بحق
ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے مطابق حادثہ غیر معیاری گیس سلینڈر کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کا علاج پولی کلینک کے برن سینٹر میں جاری ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گیس سلینڈر استعمال کرتے وقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور معیاری سلینڈرز ہی استعمال کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
