لاہور سمیت گوجرانوالہ اور گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نظام درہم برہم ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے بجلی کے انچاس سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، ترجمان واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشترٹاؤن میں48ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
گلبرگ میں 40، جوہر ٹاؤن میں 37، لکشمی چوک اور مغل پورہ میں 30 جبکہ اپر مال پر 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ ، ریگل چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور مال روڈ پر بھی بادل خوب برسے۔
ڈپٹی کمشنرمحمدعلی اعجاز نے مزنگ اورلکشمی چوک کادورہ کیا اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہرکےتمام اہم مقامات سےنکاسی مکمل ہو چکی ہے، واسا کی ٹیمیں تمام علاقوں کو کلیئرکرنےمیں مصروف ہیں۔
لاہور کے بعد گجرات میں بھی بادل برس پڑے،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، گوجرانوالہ اورگردونواح میں تیزبارش اورٹھنڈی ہواؤں سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔
گوجرانوالہ میں بارش سےنشیبی علاقےزیرِآب آ گئے، متعددعلاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
پیٹرول و ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی
محکمہ موسمیات نے پنجاب میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، دادو اور جیکب آباد میں پارہ 51 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
