صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس اسی روز شام 6 بجے منعقد ہو گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران بجٹ تجاویز اور اہم مالی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی متعدد تجاویز زیر غور ہیں۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاق رائے کا امکان
ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کی تجاویز اور مشاورت کی روشنی میں پیش کرے گی، اس حوالے سے زیادہ تر معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر اورسینیٹر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں عوامی ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے اور خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
