لاہور: پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چودھری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا۔
حاجی شیر علی چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نے عید کے تیسرے دن بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ اور وزیر اعظم کے ساتھ ملکر ہم بھی عوام کو ریلیف دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
انہوں ںے کہا کہ آج رات 12 بجے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کر دی جائے گی۔
