قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حج سے متعلق قیاس آرائیوں پر بیان جاری کر دیا ہے۔
اس سال وسیم اکرم نے مصباح الحق اور فخر عالم کے ہمراہ حج کیا ، ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنیں بلکہ وسیم اکرم کا بالنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارنا بھی موضوع بحث بنا۔
سوشل میڈیا پر وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا۔
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا۔
بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالصانہ ذاتی فیصلہ تھا۔
میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری… pic.twitter.com/u86vsfnZz2— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 29, 2026
بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالصتاً ذاتی فیصلہ تھا، میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری ہوگیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الٰہی چنگاری روشن کردی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی۔
وسیم اکرم کا حج میں شیطان کو بولنگ کے انداز میں کنکریاں مارنا سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا
ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الٰہی سے سرشار ہوں۔
