اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 22، 22 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، ریلیف دیا جائے گا۔ اور شہباز شریف نے اس وعدے پر ہو بہو عمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اور وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا۔ پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو فیول پر سبسڈی دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ خطے کے دوسرے ممالک میں پیٹرول کے لیے قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ لیکن وزیر اعظم کے بروقت اقدامات کی بدولت پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا۔
