واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ممکنہ معاہدے پر حتمی فیصلہ نہ کر سکے۔
ایران سے متعلق وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ختم ہوگیا، جس میں اعلیٰ سطح کے مشیروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک ہوئے۔
سینئر انتظامی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر حتمی فیصلہ نہیں کر سکے۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے خیال میں معاہدہ قریب ہے تاہم بعض اہم معاملات پر مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی فنڈز کا معاملہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ بن گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے 2023 میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوران 60 لاکھ ڈالر کے فنڈز جاری کیے تھے۔
