اسلام آباد: متعلقہ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 30 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پیٹرول و ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی
قیمتوں میں کمی سے فضائی شعبے اور لائٹ ڈیزل استعمال کرنے والے مختلف صنعتی و زرعی شعبوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
