سنگاپور: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ چین سمیت کوئی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کر سکتا۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے سنگاپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اتحادی ممالک کو اپنی دفاعی ذمہ داریاں خود بھی پوری کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ چین سمیت کوئی بھی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کرسکتا، کیونکہ بحرالکاہل میں کسی ایک طاقت کی بالادستی سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔ پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکا خطے میں استحکام اور توازن برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا اور چین کے تعلقات کئی برسوں میں سب سے بہتر سطح پر ہیں جبکہ چینی ہم منصبوں کے ساتھ فوجی رابطے بھی برقرار رکھے جا رہے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ چین کو خطے میں امریکا کی پوزیشن اور کردار کا احترام کرنا ہوگا۔
وائٹ ہاؤس سچویشن روم میں ایران پر اہم اجلاس ختم، ٹرمپ ممکنہ معاہدے پر حتمی فیصلہ نہ کر سکے
ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا عالمی سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا اور ایران کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ ایک اچھا اور مؤثر معاہدہ ہوگا۔
