امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور امکان ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران میں اس وقت صورتحال بظاہر بہتر ہے اور تہران حکومت بھی معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور یہ واشنگٹن کی بنیادی پالیسی ہے، اس حوالے سے عالمی سلامتی کو لاحق خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
امید ہے چین امن اور جنگ کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کرتا رہیگا، ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نے مزید کہ دیکھنا ہوگا ایران مذاکرات میں کس حد تک لچک دکھاتا ہے تاہم ان کے بقول دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات روشن ہیں۔
ہم نے ایران کی فضائیہ اور بحریہ کو ختم کردیاہے، ایران کے پاس اب مقابلے کی طاقت ختم ہوچکی ہے، چاہتےہیں ایران مذاکرات کرے اور اچھے طریقے سےمذاکرات ہوں۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اس وقت بہت اچھی فورس ہے، امریکا ایک طاقتور ملک ہے، دنیا آج ہماری عزت کرتی ہے۔
