ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امید ہے چین خطے میں امن کے فروغ اور جنگ کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے علاقائی امن و استحکام کے لئے چین کی چار نکاتی تجویز کو سراہا ہے اور اسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات تعمیری اور مثبت رہی، جس میں دونوں ممالک نے مختلف علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایران نے معاہدہ نہ مانا تو شدید بمباری ہوگی، ٹرمپ کی دھمکی
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ قومی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کا حق ہر ملک کو حاصل ہے اور اس اصول کا احترام ضروری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید امید ظاہر کی کہ چین جنگ کے بعد خطے میں ایک نئے اور متوازن علاقائی ڈھانچے کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔
