عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے بارے میں مثبت پیشرفت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اس کمی کے بعد امریکی تیل 94.46 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
برطانوی خام تیل پانچ فیصد سستا ہونے کے بعد 102.3 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، ابوظہبی کی آئل کمپنی کے خام تیل مربن کروڈ کی قیمت بھی 2 فیصد کم ہوئی ہے۔
جس کے بعد مربن کروڈ کی قیمت 100.4 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں گیس بھی چار فیصد سستی ہوئی ہے۔
امریکی خام تیل مزید سستا ہونے کے بعد 92.82 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، برطانوی خام تیل مزید سستا ہو کر 101.0 ڈالر فی بیرل جبکہ مربان خام تیل 98.82 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اگر تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم ہو سکتی ہے، قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
