ملک میں سونے کے نرخ میں دو دن کے دوران بڑی کمی ہو گئی۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 2100 روپے کمی ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہو گئے ہیں۔دو دن کے دوران سونے کے نرخ میں 5900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1801 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 21 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 4555 ڈالر پرآ گیا، ملک میں چاندی کی قیمت 65 روپےکم ہوکر 7849 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی سونے کی مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
