انڈونیشیا میں قدرت کے ایک نایاب اور دلکش نظارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔
وائرل ویڈیو میں آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں سے مزین بادلوں کا حسین منظر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جو قدرت کی کاریگری کا شاندار نمونہ پیش کرتا ہے۔
View this post on Instagram
ماہرین کے مطابق یہ خوبصورت منظر اس وقت تشکیل پاتا ہے جب سورج کی روشنی فضا میں موجود پانی کی باریک بوندوں اور برف کے کرسٹل سے ٹکرا کر مختلف رنگوں میں بکھر جاتی ہے، جس سے بادلوں پر قوسِ قزح جیسا اثر نمایاں ہوتا ہے۔
اس مظہر کو عام طور پر نہایت کم دیکھا جاتا ہے، اسی لیے اسے ایک نایاب قدرتی نظارہ قرار دیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور اسے قدرت کے حیرت انگیز شاہکار کے طور پر سراہ رہے ہیں، جبکہ کئی افراد نے اس دلکش منظر کو دیکھ کر اپنی حیرت اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
