امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے عید الاضحیٰ کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ غریب کی جیب سے اشرافیہ کا نظام چلایا جا رہا ہے ، وکلاء آگے بڑھیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیوی کی مد عوام سے لیے گئے پیسے آئی پی پیزکو دیئے جا رہے ہیں، ملک میں 50 سے 60 سال سے وراثتی سیاست کا نظام جاری ہے، قربانیوں کے باوجود عدلیہ اپنا مؤثر کردار ادا نہ کر سکی۔
جے یو آئی (ف) نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو نئے نظام اور نئی قیادت کی ضرورت ہے، ذاتی مفادات پر مبنی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔
