سعودی عرب نے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خطے کی موجودہ صورتحال میں فریقین سے تحمل کی اپیل کی کر دی۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے تاکہ ایک ایسا سیاسی حل نکالا جا سکے جو خطے کو مزید تناؤ کی طرف جانے سے روکے۔
بیان میں کہا گیا کہ خطے میں تناؤ سے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے ، یہ خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔
ایران نے بحری جہازوں کے گزرنے سے متعلق امریکی دعویٰ کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب آبنائے ہرمز میں معمول کے مطابق سمندری جہاز رانی بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایران کی جانب سے حملے کی مذمت کی۔
