تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے دو بحری جہازوں کے گزرنے سے متعلق امریکی دعویٰ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دوامریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے آبنائے ہرمزعبور کیا ہے تاہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس بیان کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کے زیرِ نگرانی دو امریکی پرچم بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا
سینٹ کام کے مطابق امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت بحیرہ عرب میں سرگرم عمل ہیں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان اس تازہ بیان بازی نے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی کو بڑھا دیا ہے، جہاں آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی توانائی اور تجارت کے حوالے سے ایک حساس اوراسٹریٹجک سمندری راستہ تصورکیا جاتا ہے۔
دونوں جانب سے متضاد دعوؤں کے بعد صورتحال مزید غیر واضح ہو گئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
