لاہور میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ 2026 کے کوالیفائر 2 میں حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا لیے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
کنگز مین کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جب معاذ صفر پر پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد مارنس لبوشین اور صائیم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سہارا 38 جبکہ لبوشین نے 39 رنز بنائے، بعد ازاں گلین میکسویل صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
کپتان وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔ کسل پریرا نے بھی 37 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں مدد دی۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پیشرفت، ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن اور امام الحق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
