امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر شدید اور تیز حملوں کا نیا منصوبہ بنا لیا ہے۔
اخبار کے مطابق حملوں کا مقصد مذاکرات میں تعطل ختم کرنا یا جنگ کے مکمل خاتمے سے پہلے ایران کو فیصلہ کن ضرب لگانا ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ کا ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان
حملوں میں ایران کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، ایک اور منصوبہ آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر قبضہ کرنے کا بھی ہے تاکہ اسے بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھولا جا سکے۔
امریکی فوجی حکام آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کردیا ، جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔
