جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے وسطی اور مغربی علاقوں میں 5.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کولمبیا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر جمع ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی لوگوں کو زلزلے کے دوران عمارتوں سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کولمبیا کے جیولوجیکل سروس کے مطابق زلزلے کا مرکز محکمہ تولیما کے قصبے چاپارال میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین سے تقریباً 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے مطابق چاپارال میں ایک مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ قریبی علاقے میں ایک چرچ کے ڈھانچے کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Update: More footage shows shaking and damage to homes after a magnitude 5.6 earthquake struck near Chaparral, Tolima, Colombia, on Nov. 3.
Sismo – Terremoto – Temblor
🎥 To Be Verified https://t.co/o4SSIuj7oE— GeoTechWar (@geotechwar) November 3, 2026
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت بوگوٹا میں بھی محسوس کیے گئے، جو زلزلے کے مرکز سے 150 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے۔ حکام کے مطابق شہر کے بعض رہائشی کمپلیکس میں احتیاطی تدابیر کے تحت لوگوں کو عمارتوں سے باہر نکال لیا گیا۔
کولمبیا کے جیولوجیکل حکام کے مطابق ابتدائی زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت 3.5 تک رہی۔
🔴Videos del temblor hoy martes 3 de noviembre en Colombia.
Un sismo de magnitud 5,6 se registró en el país este 3 de noviembre de 2026 a las 04:13 hora local, según el boletín preliminar emitido por el Servicio Geológico Colombiano.
Imágenes📹👇
Más detalles aquí⬇️
https://t.co/nrz6gc8wcqVideos: redes sociales
— EL TIEMPO (@ELTIEMPO) November 3, 2026
یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 5.8 بتائی تھی، تاہم بعد میں اسے کم کرکے 5.4 کردیا گیا، جبکہ کولمبیا کے جیولوجیکل ادارے نے شدت 5.6 ریکارڈ کی۔
واضح رہے کہ کولمبیا میں رواں سال اگست میں بھی 7.4 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا، جسے ملک کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفات میں شمار کیا گیا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں 335 افراد ہلاک اور 4 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔



