سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق وقت کی رعایت کے باوجود پاکستان مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کا مرتکب پایا گیا،آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو نے پاکستان پر جرمانہ عائد کیا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔ جس کے بعد معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں۔
پاکستان پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Pakistan have been penalised for a slow over-rate in their ODI tri-series final victory over Sri Lanka 👇
https://t.co/Rzqm7yj9S1
— ICC (@ICC) November 2, 2026
واضح رہے کہ سری لنکا کیخلاف فائنل میں پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا۔
خیال رہے پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنا کر ہدف 9 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔
پاکستان کی کامیابی میں فخر زمان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 99 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔



