بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دورران 17 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کیے گئے۔ ضلع کچھی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی جانب سے سڑک بند کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
کچھی میں سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 10 دہشت گرد مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ضلع خاران میں بھی سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خاران آپریشن میں سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ان کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
On 1 November 2026, security forces conducted two intelligence based operations in Kachhi and Kharan Districts of Balochistan, on reported presence of terrorists belonging to Indian proxy, Fitna Al Hindustan and Fitna Al Khawarij, neutralising seventeen Indian sponsored terrorists.
An intelligence based operation was conducted in Sanni area of Kachhi district, during the conduct of operation terrorists attempt to establish road block in the city was thwarted by proactive action of security forces, resulting in killing of ten Indian sponsored terrorists. Weapons and ammunition were also recovered.
In an other intelligence based operation in district Kharan, security forces busted terrorists hideout and after an intense fire exchange, seven Indian sponsored Khawarij were sent to hell. Weapons and ammunition were also recovered. Meanwhile, during the intense fire exchange, Sepoy Hikmat Ullah (age: 25 years, resident of District Karak) having fought gallantly, paid the ultimate sacrifice and embraced shahadat.
Sanitization operations are being conducted to eliminate any other Indian sponsored terrorist found in the area. Relentless Counter Terrorism campaign under vision “Azm e Istehkam” (as approved by Federal Apex Committee on National Action Plan) by Security Forces and Law Enforcement Agencies of Pakistan will continue at full pace to wipe out menace of foreign sponsored and supported terrorism from the country.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 3, 2026
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس سے قبل 28 اکتوبر کو بھی بلوچستان کے ضلع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
شہباز شریف نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور خاران آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی حکمت اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ اور حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
بہادر جوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ بہادر جوان پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔
محسن نقوی نے آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی حکمت اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔



