محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکرنڈ میں پارہ 45 ڈگری جبکہ دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
حیدر آباد اور سکھر میں 42 ڈگری، ملتان اور ساہیوال میں 38 ڈگری، کراچی میں 35 ڈگری ، لاہور میں 34 اور اسلام آباد اور پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری رہا۔
