اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش متوقع ہے۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اس کے علاوہ بالائی اور جنوب مشرقی پنجاب سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیوانی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ موہنجو دڑو میں 44 اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
