ورلڈ بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ 2026 میں عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو معیشتوں اور زرعی شعبے پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کھاد کی قیمتوں میں 31 فیصد اضافے کا امکان ہے، جو کسانوں اور زرعی پیداوار کیلئے شدید دباؤ کا باعث بن سکتا ہے، اسی طرح توانائی کے شعبے میں بھی 24 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے
تاہم ورلڈ بینک نے واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ اس صورت میں ہوگا اگر مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والی سپلائی رکاوٹیں مئی تک ختم ہو جائیں۔
بلوچستان میں گندم کی غیر قانونی ترسیل پر بڑا ایکشن، دفعہ 144 نافذ
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2026 میں عالمی اشیاء کی قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ترقی پذیر ممالک کیلئے خاص طور پر تشویشناک ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے خوراک، توانائی اور زرعی لاگت میں واضح اضافہ ہوگا۔
