بھارت میں محض 19 ہزار روپے کے حصول کیلئے پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں ایک بھائی اپنی مرحوم بہن کی موت کا ثبوت دینے کیلئے قبر سے ڈھانچہ نکال کر بینک پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اڑیسہ میں پیش آیا، جہاں جیتو منڈا نامی شہری نے اپنی بہن کالرا منڈا کے اکاؤنٹ میں موجود رقم نکلوانے کی کوشش کی۔
🇮🇳 A man in India dug up his deceased sister’s skeleton and brought it to the bank just to prove she had died.
He’d been trying to withdraw money from her account for months.
Staff kept telling him the account holder needed to appear in person.
He’s illiterate and had no… pic.twitter.com/GXUpHoOThA
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) April 28, 2026
رپورٹس کے مطابق کالرا منڈا دو ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں جبکہ ان کے شوہر اور اکلوتے بچے کا بھی پہلے ہی انتقال ہو چکا تھا، یوں جیتو منڈا ہی ان کا واحد زندہ رشتہ دار تھا۔
بال پوائنٹ پین کے ڈھکن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
جیتو جب رقم نکلوانے کیلئے بینک پہنچا تو بینک منیجر نے واضح کیا کہ یا تو اکاؤنٹ ہولڈر کو پیش کیا جائے یا پھر موت کا سرٹیفکیٹ اور قانونی وراثت کے کاغذات فراہم کیے جائیں۔
بتایا جاتا ہے کہ جیتو کے پاس نہ تو مطلوبہ دستاویزات موجود تھے اور نہ ہی اسے قانونی طریقہ کار کا علم تھا، جس کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گاؤں جا کر بہن کی قبر کھودی اور باقیات کو کپڑے میں لپیٹ کر اپنے کندھے پر رکھ کر بینک پہنچ گیا۔
Odisha Man Digs Up Sister’s Skeleton as Proof to Claim the Money in Her Account pic.twitter.com/1xzUKmerlC
— TIMES NOW (@TimesNow) April 28, 2026
واقعے کے بعد بینک میں ہلچل مچ گئی جبکہ موقع پر موجود افراد یہ منظر دیکھ کرسکتے میں آ گئے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
