اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ کئی گھنٹوں تک موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اور دن بھر درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ جس کے باعث شہری علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ مسلسل خشک موسم کے باعث ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو اپریل کے اوسط معمول سے تقریباً 2.6 ڈگری زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت 38.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.3 ڈگری زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا گندم خریداری پالیسی 2026 کا اعلان
ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اس لیے شہریوں کو دھوپ سے بچاؤ اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔
