پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 38ویں میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے 200 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے 59 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ مائیکل بریسویل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 83 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط کیا۔ افتخار احمد 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے جارحانہ آغاز کیا۔ فخر زمان نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے 25 اور چارتھ اسالنکا نے 33 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم رکھا۔
آئی پی ایل میچ کے دوران لنگی نگیڈی سرپر چوٹ لگنے سے شدید زخمی
سکندر رضا نے 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ ڈینیل سیمز نے 35 رنز کے ساتھ ٹیم کو فتح دلائی۔
پشاور زلمی کی جانب سے خرم شہزاد، افتخار احمد، علی رضا اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، قلندرز نے آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
