کنسرٹ کے دوران پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ ایک بار پھر دونوں فنکاروں کی جانب مبذول کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں امریکا میں ہونے والے عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، جہاں وہ گانا “میری زندگی ہے تو” گنگناتی بھی نظر آئیں۔ اگرچہ اداکارہ نے خود کو نمایاں ہونے سے بچانے کی کوشش کی، تاہم مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
فلم ’حق‘ کے لیے یامی گوتم نے 4 ماہ تک قرآن اور عربی سیکھا: ہدایت کار کا انکشاف
جس کے بعد اسٹیج کے قریب ایک موقع پر دونوں فنکاروں کے درمیان دوستانہ انداز میں ہاتھ تھامنے کا لمحہ پیش آیا۔ یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی۔
وائرل کلپس میں دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کنسرٹ کے شرکاء بھی اس موقع پر خاصے پرجوش نظر آئے۔ بعض ویڈیوز میں شائقین کی جانب سے “ہانیہ، ہانیہ” کے نعرے بھی سنائی دیتے ہیں، جس پر عاصم اظہر مسکراتے ہوئے ردعمل دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کا نام ماضی میں بھی ایک ساتھ لیا جاتا رہا ہے۔ دونوں کے درمیان 2018 میں دوستی اور قربت کی خبریں نمایاں رہیں، تاہم بعد ازاں تعلقات میں فاصلے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
حالیہ عرصے میں ایک بار پھر ان کے ممکنہ تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں، خصوصاً گلوکار کی سابق منگنی ختم ہونے کے بعد یہ بحث مزید زور پکڑ گئی ہے۔
صبافیصل کی شوہروں پر شک کرنیوالی بیویوں کو نصیحت
سوشل میڈیا پر زیر گردش اس ویڈیو نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین اسے ایک خوشگوار اور غیر رسمی لمحہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض افراد اسے ممکنہ نئے موڑ یا دوبارہ قربت کی علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
