پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک پرانا واقعہ بیان کرتے ہوئے ازدواجی تعلقات، اعتماد اور غیر ضروری شک و شبہات کے موضوع پر گفتگو کی ہے۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ تقریباً 25 سال قبل وہ اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئی تھیں، جہاں انہوں نے ریسیپشن پر موجود خاتون سے اپنے شوہر کو بلانے کی درخواست کی۔ ان کے مطابق جب ان سے شناخت پوچھی گئی تو انہوں نے خود کو “مسز فیصل” کے طور پر متعارف کرایا۔
مادری زبان کی حفاظت ضروری ہے، صبا حمید کا والدین کو پیغام
اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اگلے روز ان کے شوہر نے انہیں آگاہ کیا کہ مذکورہ ریسیپشنسٹ نے ملازمت چھوڑ دی ہے۔ ان کے مطابق شوہر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس خاتون کو یکطرفہ طور پر جذباتی وابستگی پیدا ہوئی ہو، تاہم انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔
صبا فیصل نے اس تجربے کو ازدواجی تعلقات میں اعتماد کی اہمیت سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں اعتماد اور خود اعتمادی قائم رہے، تاکہ غیر ضروری مداخلت یا غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات رشتوں میں غیر ضروری شک اور حد سے زیادہ نگرانی مسائل کو جنم دیتی ہے، جو معاشرتی طور پر بھی مختلف ڈرامائی صورتوں میں دکھائی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق مالی استحکام بھی بعض اوقات تعلقات کی نوعیت پر اثر انداز ہوتا ہے، تاہم بلاوجہ خوف اور بے چینی ازدواجی زندگی کے لیے نقصان دہ ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ دیویانکا سیروہی کی 30 سال کی عمر میں اچانک موت کے بعد معنی خیز پوسٹ وائرل
اداکارہ نے آخر میں زور دیا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شریکِ حیات پر غیر ضروری شک سے گریز کریں، کیونکہ خاندانی رشتے عموماً غلط فہمیوں کے باوجود قائم رہتے ہیں۔
