پاکستان سپر لیگ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 34ویں میچ میں راولپنڈیز نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے 138 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے ڈیون کانوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کرِس گرین نے 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور سعد مسعود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ڈوپ ٹیسٹ ، محمد نواز نے آئی سی سی کو اپنے موقف سے آگاہ کر دیا
ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گر گئی، تاہم کپتان محمد رضوان نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔
ان کے ساتھ کامران غلام نے 42 رنز بنا کر اہم شراکت قائم کی۔ بعد ازاں ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 32 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔
