نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے آئی سی سی کو اپنے تحریری مؤقف سے آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی معاملے کی انکوائری کر رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران محمدنواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
محمد نواز کی بھارت کیخلاف میچ سے قبل اہم پیش گوئی
اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے اور وہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔
واضح رہے کہ الزام ثابت ہونے پر ان پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔
