پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
لاہور کے حلقہ پی پی 154 سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین چوہدری اختر میو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔ شمولیت کی تقریب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چوہدری اختر میو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کیلئے کام کروں گا۔

1 Comment
اوئے ہوئے ئوے ہم تو لٹ گئے اتنی بڑی وکث گرا دی ۔اب کیا بنے گا ہمارا یار بیرسٹر گوہر وعیرہ کو بھی شامل کرو اپنے ساتھ