پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما بلال منصور نے ملاقات کی، اس موقع پر سعید غنی، سہیل انور سیال اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران بلال منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، فریال تالپور نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
پی ٹی آئی رہنما ساجد قریشی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
واضح رہے ڈیڑھ ماہ قبل مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا تھا جہاں مرکزی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی سردار شاہنواز اختر نے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
