سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
England win the toss and opt to field first 🏏
#PAKvENG | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen https://t.co/z07B09FepQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2026
ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ یہ ایک مختلف سیریز اور مختلف چیلنج ہے، پاکستان کو کم اسکور پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے،عادل رشید کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
کپتان قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گزشتہ میچ میں ٹیم نے اچھی بولنگ کی تھی، تجربہ کار کھلاڑی درست وقت پر بہترین فارم میں آ رہے ہیں۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ سلمان علی آغا نے گزشتہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔آج کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
🇵🇰 No change in playing XI 🏏
#PAKvENG | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen https://t.co/yxYmFiZgvz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2026
پوائنٹس ٹیبل پراس وقت پاکستان پہلے نمبر پر براجمان ہے، سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہیں۔22 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کا تیسرا میچ انگلینڈ اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ باقی میچ لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ لاہور میں ہو گا، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ 29 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو گا۔
تینوں ٹیمیں ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف 2، 2 میچ کھیلیں گی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 31 اکتوبر کو لاہور میں فائنل کھیلیں گی۔
