عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم گزشتہ روز نمایاں اضافے کے بعد مارکیٹ اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ کمی کے بعد 101.76 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 14 سینٹ کم ہو کر 92.82 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ ایک روز قبل دونوں بینچ مارکس میں 3 ڈالر سے زائد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات ہیں۔
