ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں وقتی استحکام کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 88 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی کم ہوکر83 ڈالر فی بیرل کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔
ایران کا ایک ماہ سے زائد عرصے کی بندش کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے اور اس کے کھلنے سے سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات کم ہو گئے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں فوری کمی واقع ہوئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مستحکم رہی تو آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی بھی ممکن ہے، تاہم خطے کی جیوپولیٹیکل صورتحال بدستور مارکیٹ پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
