ایرانی صدر کے دفتر نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کے اندر مثالی اتحاد ہے۔
ترجمان ایران صدارتی دفتر مہدی طباطبائی نے امریکی صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ دشمن سیاسی پروپیگنڈہ کر رہا ہے، جھوٹ گھڑنے کے بجائے، انہیں اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری بند کرنی چاہیے۔
ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت روک دی، ٹرمپ کا دعویٰ
انہوں نے واضح کیا کہ انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔
علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکہ بندی نہ ہو۔ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائے ہر مزکو دوبارہ کھولنا ناممکن ہے۔
