وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ امید ہے دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیئے ، صدر ٹرمپ
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے دونوں فریق تنازعات کے مستقل خاتمے کے لیے اسلام آباد میں طے شدہ مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران جامع امن معاہدے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں۔
