امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کی۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔
ایران کیساتھ مذاکرات ، ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان آنے کا امکان
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کر رہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اور ایران کی جانب سے تجاویز پیش نہیں کی جاتیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر لحاظ سے تیار رہے۔
