سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں آئندہ جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ایک بیان میں بتایا کہ سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔
ممکنہ موسمی صورتحال اور خطرات:این ڈی ایم اے کا پیشگی الرٹ جاری
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا امکان ہے ۔ مدینہ منورہ، حائل، قصیم، الشرقیہ، حدود الشمالیہ، تبوک، الجوف، الباحہ، عسیر، جازان اور نجران ریجن کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور محفوظ مقامات تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ شہری سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے اور سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے۔
متحدہ عرب امارات میں شدید موسم، بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
دوسری جانب محکمہ تعلیم الشرقیہ، حائل اور قصیم نے موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہو گی اور اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا۔
