بابر اعظم نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 11 میں بابر اعظم نے کوشال مینڈس کے ساتھ ایک اور سنچری شراکت بنادی اور یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی 47 ویں سنچری شراکت ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی نے بھی ٹی ٹوئنٹی میں 47 سنچری شراکتیں بنا رکھی ہیں۔
ویرات کوہلی اور بابراعظم مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچری شراکت بنانے والے پلیئرز بن گئے ہیں ۔یاد رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ 18 سنچری شراکتیں بناچکے ہیں۔
