پاکستان میں ڈیجیٹل میوزک کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے اپنے قیام کے پانچ سال مکمل ہونے پر ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
اسپاٹیفائی پاکستان کے جاری کردہ پانچ سالہ ریوائنڈ کے مطابق طلحہ انجم نے مجموعی اسٹریمنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فہرست میں عاطف اسلم، عمیر، حسن رائے، نُسرت فتح علی خان، طلحہ یونس، راحت فتح علی خان، عبدالحنان، مانُو اور آصف اظہر جیسے نمایاں فنکار شامل ہیں۔
خوشحال خان نے رمشہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کر دیں
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے پاکستان میں آزاد اور ہپ ہاپ فنکاروں کو مرکزی دھارے میں نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ طلحہ انجم اور طلحہ یونس پر مشتمل جوڑی یونگ اسٹنرز اس تبدیلی کی نمایاں مثال ہے۔
View this post on Instagram
طلحہ انجم کے مقبول گانوں میں گمان، افسانے، باز، ڈاؤنرز ایٹ ڈسک اور لام شامل ہیں، جبکہ ان کا حالیہ گانا 2AM ان لندن بھی اس سال اسٹریمنگ چارٹس میں نمایاں رہا۔
اسپاٹیفائی کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 140 سے زائد پاکستانی فنکاروں کو اسٹریمنگ کیا گیا، جو ملک میں ڈیجیٹل سامعین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرہ خان کی ہارورڈ پاکستان کانفرنس میں شرکت، ملک کا نام روشن
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں نوجوان سامعین میں جدید پاپ اور ہپ ہاپ فنکاروں کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، وہیں عاطف اسلم، نُسرت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان جیسے لیجنڈری فنکار بھی اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
اسپاٹیفائی نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سب سے زیادہ سنے جانے والے پاکستانی گانوں کی فہرست بھی جاری کی، جس میں پسوری، کہانی سنو، ارادے، تو ہے کہاں، جھول، پل پل اور وشز جیسے گانے شامل ہیں، جو پاکستان کی موجودہ موسیقی کی پہچان بن چکے ہیں۔
